کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد اور جعفرآباد میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں دونوں اضلاع کی ایک ایک یونین کونسل میں آئندہ ماہ سے پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔پیر کوپارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت عزیزاحمد کی زیرصدارت ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر گل سبین اعظم غوریزئی ،نجی کمپنی فیروز سنز اور گلیڈکے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اسوقت بلوچستان کے دو اضلاع نصیرآباد اور جعفرآباد میں ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جسے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اکیلے پر حکومت کیلئے کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔
ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کرنے کا فیصلہ
Sep 21, 2021