پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کاعالمی دن آج منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میںامن کاعالمی دن آج منایاجارہاہے جس کامقصد ان عالمگیر چیلنجوں سے نمٹناہے جو انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔اس سال کاموضوع ہے ایک مساویانہ اورمستحکم دنیا کے لئے سازگارماحول کی فراہمی۔دنیامیں امن کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں کے لئے سب سے زیادہ تعدادمیں فوجی دستے مہیاکئے ہیں۔دنیانے قیام امن کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور ان کی طرف سے حاصل کئے جانے والے غیرمعمولی نتائج کوبھی تسلیم کیاہے۔دوسری طرف بھارت مسلمانوں کے خلاف خاص طورسے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامرتکب ہورہاہے اوراس نے دنیاکے اس انتہائی زیادہ آبادی والے خطے میں امن کوخطرات سے دوچارکردیاہے۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...