واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 105400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16200 کیوسک اور اخراج16200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18100کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد33900کیوسک اور اخراج 8800کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1521.83 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.333 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1189.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.723 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط645.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔