نیوزی لینڈ میں پیر کے روز ڈیلٹا کمیونٹی کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو منگل کی رات 11بج کر 59منٹ پر کم ازکم دو ہفتوں کے لئے نوول کرونا وائرس الرٹ لیول 3 پر منتقل کر تے ہو ئے پابندیوں میں نرمی کی جا ئے گی۔شہر چوتھے درجے پر رہا ہے ، 30 روز تک برقرار رہنے والا اعلی سطح کا نوول کروناوائرس لاک ڈان گزشتہ سال کے لاک ڈان سے طویل ہے جس میں ،اسکول اور غیر ضروری کاروبار بند رہے۔باقی ملک الرٹ لیول 2 پر رہے گا ، جس کا مطلب ہے کہ کاروبار اور اسکول معمول پر آ گئے ہیں ، مخصوص حالات میں ماسک پہننا لازمی ہے اور اجتماعات 50 افراد تک محدود ہیں۔
نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں لاک ڈان کے دوران روزمرہ زندگی
Sep 21, 2021 | 16:46