وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے یواین پریس نمائندگان کی ملاقات, افغانستان پورے خطے کیلئے فائدےاوراستحکام کا باعث ہو گا: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ افغانوں کوتنہا نہ چھوڑے۔افغانستان پورے خطے کیلئے فائدےاوراستحکام کا باعث ہو گا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے پریس نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم محدودوسائل کےباوجود4دہائیوں سے 30 لاکھ سے زائدافغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں کےانخلاءمیں بھرپورمعاونت کی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کی حامل جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔طالبان رہنماؤں کی جانب سے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نےکہاکہ بھارت امن کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے۔بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات نےصورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اگرامن چاہتاہےتو کشمیریوں پر جاری مظالم کو بند کرے۔بھارت کی ہندتوا پالیسیوں کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن