پابندیاں، دہشت گردی، جنگ اور خونریزی یکطرفہ پن کا نتیجہ ہے،ایرانی صدر

تہران(آئی این پی)  ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو طاقتور ممالک کا ادارہ نہیں ہونا چاہیے ، پابندیاں، دہشت گردی اور جنگ و خونریزی یکطرفہ پن کا نتیجہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات  انھوں نے نیویارک کے ہوائی اڈے پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سفر کے دوران ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے شرکا کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کی جائے گی۔ صدر ایران نے بڑی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں کے ہتھکنڈے کو عالمی صلح و آشتی کے خلاف قرار دیا ۔
اور کہا کہ اس قسم کے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے موضوعات میں شمار کیا۔
ایرانی صدر

ای پیپر دی نیشن