سندھ میں سیلاب کے نتیجے میں کشتیوں کی طلب بڑھ گئی


کراچی(پی پی آئی) سندھ میں سیلاب کے نتیجے میں کشتیوں کی طلب اضافہ ہو گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے ماہی گیر تیزی سے نئی کشتیاں بنا رہے ہیں۔ملک میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی منچھر جیل کے آس پاس کا وہ علاقہ جہاں چند ہفتے قبل گاڑیاں اور بیل گاڑیاں چلتی تھیں، سیلاب کے پانی میں ڈوب چکا ہے اور اب کشتیاں لوگوں اور سامان کو محفوظ مقام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ بن گئی ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظر نئی کشتی خریدنے والے غلام نبی کہتے ہیں کہ بہت سے دیہات میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں باہر نکالنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سیلاب زدہ علاقے میں سامان کی ترسیل کرنی ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ یہ کشتیاں کراچی میں لیاری، ابراہیم حیدری اور ملحقہ جزائر پر بنائی جا رہی ہیں اور ہم انہیں خرید رہے ہیں۔ ان کشتیوں سے ہم سب اپنی روزی کما رہے ہیں۔ان کے مطابق ایک کشتی تقریبا دو لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔
کشتیاں طلب

ای پیپر دی نیشن