اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمامیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو عوامی ردعمل آئے گا، میں نے اپنی پریس کانفرنسوں میں جوباتیں کی ہیں عدالتی کمیشن بنا کرجائزہ لیا جائے کہ اگرمیں غلط ثابت ہوا توسزا کیلئے تیار ہوں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے ذریعے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، شہبازگل اور شوکت ترین اداروں کے بارے میں جو کچھ کہہ چکے ہیں۔
اورپاکستان کو سری لنکا بنانے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھ چکے ہیںان حالات کے پیش نظرملک کی تمام سیاسی جماعتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ عمران خان نے ساری حدیں عبورکرلی ہیں، سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے میں نے اپنی پریس کانفرنسوں میں اگرغلط بات کی ہے تو جو سزا بنتی ہے میں اس کیلئے تیار ہوں۔
جاوید لطیف