اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے کی ٹیم نے منگل کواسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال کی نجی کمپنی کے دفتر میں اچانک ریڈ کیاایف آئی اے کے چھاپے کے دوران آزادکشمیر کے وزیر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے ایف آئی اے کی ٹیم نے کمپنی کے ملازمین سے مختلف سوالات بھی کئے ایف آئی اے نے ریڈ کے دوران اپنی تفتیش کے لئے بعض دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی چیک کئے کچھ اشیاء تحویل میں لے لیں.۔
ایف آئی اے چھاپہ
ایف آئی اے کا آزادکشمیر کے وزیر آئی ٹی محمد اقبال کی نجی کمپنی کے دفترپر چھاپہ
Sep 21, 2022