انسداد ڈینگی مہم، بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کر نے کے خلاف لیگی ایم پی اے رابعہ فاروقی  نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی 

Sep 21, 2022

لاہور (این این آئی) انسداد ڈینگی مہم، بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے انکشاف کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرائی، تحریک التوا کار کے متن میں کہا گیا ہے  انسداد ڈینگی مہم پر اجلاس میں متعلقہ اداروں کی بدترین کارکردگی کا انکشاف ہو ا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایک مراسلے کے مطابق پنجاب حکومت کی انسداد ڈینگی مہم کا پول کھول کر رکھ دیا، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں لاروا تلف نہیں ہو رہا۔ ڈیٹا جعلی ہے۔ لارو تلف کئے بغیر پہلے اور بعد کی تصاویر بھیج کر اداروں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی۔ کئی سرکاری محکمے ڈینگی لاروا تلف کرنے کی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے رہے۔
تحریک التوا جمع 

مزیدخبریں