کوئٹہ کا فضائی آپریشن  بڑھانے کیلئے قومی و دیگر ملکی  ائیرلائنز کو ہدایات جاری 

Sep 21, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے زمینی رابطے کے فقدان کے باعث کوئٹہ کا فضائی آپریشن  بڑھانے کیلئے قومی اور دیگر ملکی ائیرلائنز کو ہدایات جاری کردیں، لاہور سے کوئٹہ کی ہفتہ وار پروازوں کو بھی بڑھایا جائے ،وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا پی آئی اے اپنی سینئر سیٹیزن، سٹوڈنٹ اور خصوصی افراد کو دی گئی رعایت کو فروغ دے، پی آئی اے کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لئے پروازیں چلانے کی فیزیبیلیٹی بنائے تاکہ زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں میسر آ سکیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایوای ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ  کے دوران وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کیلئے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے ۔
وزیر ریلوے 

مزیدخبریں