قائد حزب اختلاف سندھ کوسیلاب متاثرین کیلئے دی گئی امداد پر تشویش

Sep 21, 2022

کراچی ( نیوز رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط کر سندھ میں سیلاب زدگان میں تقسیم کے جانے والی امداد کی تفصیل مانگ لی۔ خط میں حلیم عادل شیخ نے لکھا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے دی گئی ملکی اور غیر ملکی امداد کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش ہے سندھ حکومت نے لاکھوں خیمے، لاکھوں راشن بیگ و دیگر سامان تقسیم کے اعداد شمار جاری کیئے ہیں سندھ حکومت نے یہ نہیں بتایا امدادی سامان کن علاقوں میں کتنا تقسیم کیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ملکی و غیر ملکی تقسیم کی جانے والی امدادی سامان کی تفصیل مہیا کی جائے انہوں نے مزید کہا سیلاب میں 646 افراد جانبحق ہوئے ہیں بتایا جائے کن کے ورثا کو معاضہ یا مالی امداد دی گئی ہے؟ 16 لاکھ کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ان کی بحالی کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ نہروں، کئنالوں، سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے متعدد شہر گائوں زیر آب آچکے ہیں سیلاب متاثرین بے یارو مددگار بیٹھے ہیں بتایا جائے کیا غفلت کرنے والے ایریگیشن افسران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی ہے؟ سندھ حکومت نے 7 بلین 23 اضلاع میں جاری کئے ہیں ان کی بھی تفصیل فراہم کی جائے تاکہ سندھ کے عوام کو معلوم ہو کہ فنڈ کا استعمال درست ہوا ہے

مزیدخبریں