کوئٹہ کا فضائی آپریشن بڑھانے کیلئے قومی و دیگر ائیرلائنز کو ہدایات جاری 

Sep 21, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے زمینی رابطے کے فقدان کے باعث کوئٹہ کا فضائی آپریشن  بڑھانے کیلئے قومی اور دیگر ملکی ائیرلائنز کو ہدایات جاری کردیں، لاہور سے کوئٹہ کی ہفتہ وار پروازوں کو بھی بڑھایا جائے ،وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے اپنی سینئر سیٹیزن، سٹوڈنٹ اور خصوصی افراد کو دی گئی رعایت کو فروغ کرے، پی آئی اے کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لئے پروازیں چلانے کی فیزیبیلیٹی بنائے تاکہ زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں میسر آ سکیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایوای ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اپنے کھانے کے معیار کو بہتر کیا ہے مگر اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، چھوٹے جیٹ طیاروں پر مشتمل بجٹ ائر لائنز کی حوصلہ افزاء کی جائیگی تاکہ دومیسٹک فلائٹس میں اضافہ ھوا، چھوٹے ائر پورٹ فنکشنل ھو سکیں،پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز اس مقصد کی خاطر ٹور پروموٹر لائسنس یافتہ فضائی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کریں۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ  وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کیلئے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے ۔ کوئٹہ زاہدان سیکشن کا ٹرن ارانڈ ٹائم کم کرنے، سیکشن کا تفصیلی سروے کرنے اور ٹریک کو مزید فٹ کرنے کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کوئٹہ زاہدان فریٹ آپریشن کے لیے Dedicated Team مقرر کی جائے گی سبی ہرنائی سیکشن پر سیلابی نقصانات کی ریپیئر اور نامکمل سیکشن کی جلد از جلد تکمیل کی جائے گی عوامی سہولت کیلئے، چین سے نئی کوچز کو مقررہ وقت سے پہلے منگوانے کی درخواست کی جائے گی۔
 سعد رفیق

مزیدخبریں