اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں .25.6ارب روپے تقسیم کر دئے گئے ۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 132,410 خاندانوں کو 3,310,250,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 615,339 خاندانوں کو 15,383,475,000 روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 125,075 خاندانوں کو 3,126,875,000 روپے اور پنجاب کے 152,153 خاندانوں کو 3,803,825,000روپے موصول ہوئے ہیں۔منگل کی شام تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,024,977خاندانوں میں مجموعی طور ہر 25,624,425,000 روپے تقسیم کر چکا ہے۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 1,562 خاندانوں نے ، سندھ میں 4,743 خاندانوں نے ، خیبرپختونخوا میں 705 خاندانوں نے اور پنجاب کے 415 خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔ مجموعی طور پر سیلاب سے متاثرہ 7,425 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
امداد تقسیم
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں .25.6ارب روپے تقسیم کر دیئے گئے
Sep 21, 2022