قائد اعظم کی ایمانداری اور سیاسی فہم و فراست تاریخ کا حصہ:معصوم یاسین زئی 

اسلام آباد (نا مہ نگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادکے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا ہے کہ قائد اعظم وہ عظیم لیڈر ہیں جن کی ایمانداری ، محنت ،علمی قابلیت سیاسی فہم و فراست کی مثالیں دنیا کی تاریخ کا حصہ ہیںاور دنیا بھر کے لیڈر ان کے معترف ہیں،  نوجوانوں اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں قابلیت کے ذریعے ملکی ترقی میں اضافہ کریں ۔ یہ بات انہوں نے فیصل مسجد کیمپس میں ’’ یغام قائد اور عصری تقاضے ‘‘کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار میںصدارتی خطاب دیتے ہوئے کہی۔سیمینار کا انعقاد ،اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ نے شعبہ اردو ، شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات اور شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان بین الاقوا می اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے کیا تھا، مہمان خصوصی معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبرتھے۔ مقررین میںجامعہ کے نائب صدر تدریسی امور پروفیسر ڈاکٹر ایاز افسر ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر اور تاریخ دان ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی شامل تھے ۔ 
معصوم یاسین زئی 

ای پیپر دی نیشن