قومی اسمبلی ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بدعنوانیوں پر قائمہ کمیٹی برہم

Sep 21, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوس اینڈ لائبریری نے قومی اسمبلی ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی میں ہونے والی بدعنوانیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، ہائوس اینڈ لائبریری کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں تعینات سی ڈی اے کے عملے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی کے معاملات میں ہونے والی بدعنوانی پر برہمی کا اظہار کیا،اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا ۔کمیٹی نے قومی اسمبلی ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی کے ممبران کی شکایات کو دور کرنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو قومی اسمبلی ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی کے معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی، اراکین نے سوسائٹی کے معاملات کو خراب کرنے میں سوسائٹی کی انتظامیہ اور اس میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کروائی کی سفارش کی ۔کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ عالیہ کامران ، محترمہ مسرت رفیق ،محترمہ نصیبہ چنہ اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی آفسران نے شرکت کی۔
 قائمہ کمیٹی برہم

مزیدخبریں