لاہور (نامہ نگار) پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج 12 مقدمات خارج کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات کی اخراج رپورٹ بنا دی ہے۔ واضح رہے پولیس نے تحریک انصاف کے 25مئی 2022ء کو آزادی لانگ مارچ پر کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔ یہ مقدمات سرکاری املاک کے نقصان اور پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے پر درج ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ذمہ داران پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ موجودہ لاہور پولیس کی قیادت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بجائے مقدمات ہی خارج کر دیئے ہیں۔
مقدمات خارج