لاہور(خبرنگار)پرانی انارکلی میں تجاوزات نے بازار کا حسن ماند کر دیاجہاں نہ صرف ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا بلکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ۔تجاوزات کی بھرمار کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ذرائع کے مطابق شکایات موصول ہونے کے بعد مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نشانات لگوا کر تجاوزات کے خا تمے کی یقین دہانی کرواتے ہیں مگر مافیا آپریشن رکوا دیتاہے ۔احتجاج کے باوجود انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔