فاروق خان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب مقرر، نوٹیفکیشن جاری 

Sep 21, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدرڈاکٹر یاسمین راشد اور جنرل سیکرٹری حماد اظہرنے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کی مشاورت سے پارٹی کارکن فاروق خان کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔فاروق خان پہلے بھی پارٹی میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔فاروق خان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا انشاءاللہ اپنی تمام صلاحیتوں کے مطابق پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں کو اجاگر کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاو¿نگا پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے فاروق خان کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں