سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  میں .25.6ارب روپے تقسیم کر دیئے گئے

Sep 21, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  میں .25.6ارب روپے تقسیم کر دئے گئے ۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 132,410    خاندانوں کو 3,310,250,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 615,339    خاندانوں کو 15,383,475,000    روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 125,075 خاندانوں کو 3,126,875,000   روپے اور پنجاب کے 152,153    خاندانوں کو 3,803,825,000روپے موصول ہوئے ہیں۔منگل  کی شام تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,024,977خاندانوں میں مجموعی طور ہر 25,624,425,000  روپے تقسیم کر چکا ہے۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 1,562 خاندانوں نے ، سندھ میں 4,743    خاندانوں نے  ، خیبرپختونخوا میں 705  خاندانوں نے اور پنجاب کے 415  خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔ مجموعی طور پر  سیلاب سے متاثرہ  7,425  خاندانوں   نے  سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد  موصول  کی  ہے۔ بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام   ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں   میں  شفافیت  کو   یقینی بنایا جا سکے ۔
امداد تقسیم

مزیدخبریں