عمران ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں‘ جدہ‘ لندن نہیں  بھاگتے: عمر سرفراز چیمہ

`


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قائدین کی گفتگو سے عمران خان کا ذکر نکال دیا جائے تو پیچھے ان کے لٹکے ہوئے مایوس چہرے رہ جاتے ہیں۔ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں جدہ یا لندن نہیں بھاگتے۔ میمو گیٹ، ڈان لیکس اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا بیان ایسے ہی گمنام سازشی کرداروں سے متعلق تھا جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔ یہ پہلے گمنام نمبروں سے کالز کرتے ہیں، پھر خود ہی اداروں پر حملے کا شور مچا دیتے ہیں۔ جب ان کی چوری پکڑی جاتی ہے تو یہ مظلوم بن جاتے ہیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ن لیگ نے دباؤ ڈال کر عدالت سے غیر آئینی فیصلہ حاصل کیا اور حمزہ شہباز کو سی ایم بنایا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے سے پنجاب میں ایک غیر آئینی حکومت کا اختتام ہوا۔
عمر چیمہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...