لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلا ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین کی آمد ‘سٹیڈیم کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بچے بوڑھے نوجوان خواتین سب نے ہی سٹیڈیم کا رخ کیا ، داخلے کیلئے شائقین کو ٹکٹس کی چیکنگ کیلئے تین مرحلوں سے گزرنا پڑ ا۔پہلے مرحلے میں پولیس چیکنگ کرتی اور سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ٹکٹس کی تصدیق کیلئے شناختی کارڈ اور بچوں کا بے فارم چیک کیا جاتا ۔سٹیڈیم کے گیٹ میچ سے تین گھنٹے قبل کھولے گئے لیکن شائقین چار گھنٹے پہلے سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
شائقین کی بڑی تعداد میں نیشنل سٹیڈیم آمد، قطاریں لگ گئیں
Sep 21, 2022