گیند کو تھوک لگانے پر مستقل پابندی ‘آئی سی سی کے مزید 7 نئے قوانین متعارف 

Sep 21, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے عالمی کرکٹ نے کھیل کے ضوابط میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مزید سات نئے قوانین متعارف کروا دیئے ہیں۔نئے اور تبدیل شدہ قوانین یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہونگے۔ اب کیچ آو¿ٹ ہونے کے بعد نان سٹرائیکر کھلاڑی یعنی باو¿لر کی سائیڈ پر کھڑا ہوا بیٹر کراسنگ نہیں کر سکے گا‘ نیا کھلاڑی ہی آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کی جگہ لے گا ۔ کوئی بھی باو¿لر یا فیلڈر گیند پر تھوک نہیں لگا سکے گا۔نئے آنے والے بیٹر کے آنے کا وقت بھی کم کر کے دو منٹ کر دیا لہٰذا ٹیسٹ، ون ڈے میں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کی جگہ نئے کھلاڑی کو کریز پر دو منٹ کے دورانیہ میں پہنچنا ہوگا، ٹی20 میں دورانیہ 90 سیکنڈز تک ہوگا۔ اگر نیا بیٹر مقررہ وقت سے لیٹ ہوگا تو فیلڈنگ کرنے والے ٹیم کا کپتان اسے ’ٹائم آو¿ٹ‘ قانون کے تحت آو¿ٹ کرنے کا مجاز ہو گا۔ کسی بھی بیٹر کیلئے ضروری ہے وہ شاٹ کھیلتے وقت پچ پر ہی رہے اور اگر باو¿لر کی گیند پچ سے باہر گرتی ہے تو بیٹر کے بلے یا جسم کا کچھ حصہ پچ پرہونا لازم ہوگا۔ بیٹر پچ کے باہر جا کر شاٹ کھیلے گا تو ڈیڈ بال قرار دیا جائےگا اورپچ سے باہر گرنے والی گیند کو نو بال قرار دیا جائےگا۔باو¿لر کے گیند کرواتے وقت فیلڈر کوئی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کرتا ہے تو امپائر بیٹنگ ٹیم کو 5 رنز کی پینلٹی دےگا۔باو¿لر کی جانب سے نان سٹرائیکر یعنی باو¿لنگ سائڈ پر کھڑے بیٹر کو رَن آو¿ٹ کیا جانا باقاعدہ رن آو¿ٹ مانا جائےگا۔ باو¿لر گیند کروانے سے پہلے کریز سے نکلنے والے بیٹر کی جانب اگر گیند پھینکے گا تو اسے ڈیڈ بال کہا جائےگا۔ٹی20 میں سلو اوور ریٹ پر دائرے سے باہر فیلڈرز کی تعداد کم کرنے کے قانون کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 کے مکمل ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی نافذ کیا جائےگا۔ 

مزیدخبریں