محمد رضوان نے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 52 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ وہ مشترکہ طور پر تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔رضوان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی اننگز کے دوران 57واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں 2 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی 56 اننگز میں 2 ہزار رنز بنا کرفہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...