راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)آر ڈبلیو ایم سی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام ہو گیا، گاڑیاں خراب ہونے کے باعث شہریوں کی شکایات پر عمل نہ ہو سکا، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ گئے، لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی جگہ جگہ گندگی کے باعث شہری وبائی امراض کا شکار ہونے لگے، آرڈبلیو ایم سی کاکوڑا لفٹنگ سسٹم فلاپ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، گلزار قائد ، فیصل کالونی، فضل ٹاﺅن، صادق آباد،سروس روڈ،کٹاریاں،خرم کالونی،شکریال،یوسی 71,73,74,75,76 77,،ڈھوک حسو،رتہ امرال،ڈھوک کھبہ،ڈھول الٰہی بخش،راجہ بازار،گلاس فیکریٹری چوک،امر پورہ،یوسی32 سمیت شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں کوڑے کی ڈھیر لگ گئے ہیں۔
جس کی وجہ آرڈبلیو ایم سی کی کوڑا لفٹنگ گاڑیاں خراب ہونا بتایا گیا ہے،سینیٹری ورکرز دن بھر صفائی کرکے کوڑا کنٹینر تک پہنچاتے ہیں لیکن کوڑا لفٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہری عملے سے دست و گریبان ہورہے ہیںجس کی وجہ سے سینیٹری ورکرز بھی پریشان ہیں جبکہ افسران عوام کا سامنا کرنے سے کنی کترارہے ہیں،اکثر گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے کوڑا لفٹنگ سسٹم ناکام ہوگیا ہے جس کی ذمہ داری شعبہ فلیٹ پر بھی عائد ہوتی ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرآڈبلیو ایم سی کی گاڑیاں خراب ہیں توروزانہ لاکھوں روپے کا پٹرول کس لےے جاری کیا جاتا ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر راولپنڈی سے معاملے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گلزار قائد ، فیصل کالونی، فضل ٹاﺅن،صادق آبادو دےگر علاقوں مےں وبائی امراض پھےلنے لگے
Sep 21, 2022