راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے شہری کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے عثمان اور نعمان نے3 ہفتے قبل سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناءپرچھریوں کے وار کرکے فیصل کو زخمی کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
شراب ، چرس برآمد، 8 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شراب ، چرس برآمد کرکے 8 ملزمان گرفتار کرلئے نصیرا ٓبا دپولیس نے ملزم اطلس سے240گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم محب الحسنین سے 290 گرام چرس، نیوٹاﺅن پولیس نے ملزم ذکاءسے05لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم عدیل سے03لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم کامران سے10لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم احتشام الحق سے10لیٹر شرا ب، جبکہ پھگواڑی پولیس نے ملزم عامر سے03بوتل شراب،روات پولیس نے ملزم ثاقب علی سے01کلو230گرام چرس برآمد کرلئے ۔
چیک ڈس آنر کےس کااشتہاری گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سول لائنز پولیس نے چیک ڈس آنر کےس کااشتہاری گرفتارکرلےا ملزم عتیق 2021 سے پولیس کو مطلوب تھا۔
ڈینگی وائرس عذاب نہیں آزمائش، عوام مےںشعور بیدار کرےنگے،اظہا ر بخاری
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) صفائی سے ڈینگی وائرس اپنی موت آپ مر جاتا ہے ،انسداد ڈینگی کےلئے ضلعی امن کمیٹی میدان عمل میں آکر قوم کو آگاہ کرے گی ،ڈینگی وائرس عذاب نہیں آزمائش ہے ،قدرتی آفات کا راستہ روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ،چیئرمین امن کمیٹی سید اظہا ر بخاری نے کہا کہ علماء ڈینگی وائرس کاسد باب بھی کریں،عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے،۔ انتظامیہ انسداد ڈینگی کےلئے مساجد میں پمفلٹ تقسیم کرنے کا اہتمام بھی کرے ۔
39بھکاری گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارج بیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،39بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔