اولیاءکو عطا کردہ بعض انعامات پر کفر کے فتوے لگانا جہالت ، علامہ جمیل 

Sep 21, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ جمیل احمد زاہد نے کہا ہے کہ انسان جب عبادت اور خدمت انسانیت کے ذریعے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر لیتا ہے تو انعام کے طور پر اللہ تعالیٰ اسے اپنی بعض صفات سے نواز دیتے ہیں، اولیاءاکرام کو قدرت کی طرف سے عطا کردہ بعض انعامات پر کفر کے فتوے لگانا جہالت ہے ،مخلوق سے محبت صلحا ءکا خاصہ تھا ،اس عمل نے انہیں حیات جاویدانی عطا کر دی ،979سال گزرنے جانے کے باوجود آج بھی داتا گنج بخش کا مزار مرجع خلائق ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آرٹس کونسل ہال میں منعقدہ ماہانہ
 درس عرفان القرآن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔
علامہ جمیل احمد زاہد نے سورہ حدید کی پہلی آیات کی تشریح کرتے ہوئے مزید کہا داتا گنج بخش سید علی ہجویری کی تعلیمات کے مطابق ولایت اور خدا سے دوستی اچھے اخلاق اورخدمت خلق کے بغیر نہیں ملتی۔تقریب میں نقابت کے فرائض ملک خضر حیات نے سرانجام دیئے، خضر نقشبندی اور رانا سرور نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے ،معروف اسلامی اسکالر علامہ ارشد مصطفوی اور ضلعی صدر انار خان گوندل نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں