اسلام آباد(خبر نگار) ذیابیطس ہسپتال دی ڈائبیٹیز سنٹر کی جانب سے ممتازسماجی بہبودِ عامہ کی تنظیم گوشہءمشال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ دی ڈائبیٹیز سنٹر کے فری میڈیکل سکریننگ کیمپ میں گوشہءمشال سے منسلک خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں اس فری کیمپ میںنا صرف ذیابیطس کے مرض کے بارے میں آگاہی دی گئی بلکہ ان کا فری میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا اور فری ادویات بھی فراہم کی گئی۔