رانا ثناءایم کیو ایم کے دکھوں پر نمک چھڑکنے پہنچے ‘ خرم شیرزمان

Sep 21, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان اور بلال غفار نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے ایم کیو ایم دفتر آمد پر اپنے سخت ردعمل 
میں کہا کہ ایم کیو ایم اور رانا ثنا کی آج ملاقات نے سیاست کے اصولوں کو بھی سبوتاژ کردیا،پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ حقیقی مہاجر اور لاپتہ افراد کے ورثا جانتے ہیں یہ مہاجروں کی نہیں بلکہ وزارتوں والی جماعت ہے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والے اپنے کارکنان کے لیے مزاحمت کے بجائے مفاہمت کو ترجیح دے رہے ہیں، کوئی ایک بلیک میلنگ کا بیان نہیں آیا کہ ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں کیا خالد مقبول لاپتہ افراد کیلئے نواز شہباز مریم سے سوال کرنے کی ہمت کریں گے؟ ۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ رانا ثناءایم کیو ایم کے دکھوں پر مرہم کے بجائے نمک چھڑکنے پہنچے ہیں، ایم کیو ایم کے کارکنان ن لیگ کے دور حکومت میں لاپتہ ہوئے، اس تلخ حقیقت کو ایم کیو ایم کیسے اور کب تک فراموش کرے گی؟ ۔
خرم شیرزمان

مزیدخبریں