حقیقت عوام تک پہنچائیں‘ اب ملک چلانے والوں کو بھی سمجھ آگیا کہ ہمارے علاوہ اس شہر کو کوئی نہیں چلا سکتا‘ کنوینر ایم کیو ایم 

Sep 21, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادرآباد پر کراچی کے مختلف ٹاو¿نز کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایم کیو ایم پاکستان کا جائزہ لے رہے تھے کہ 22اگست کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان آپس میں لڑ کر ختم ہوجائیگی لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ کرنے والے تھک گئے مگرایم کیو ایم پاکستان کو ختم نہیں کر سکے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی تبدیلی بہت جلد 
آنے والی ہے آپ لوگوں نے آپس میں محبت اور اتفاق کے ساتھ تحریکی جدو جہد کو جاری رکھنا ہے اور ہم ہی اس شہر کے وارث اور اسے چلانے اور بنانے والے ہیں اب ملک چلانے والوں کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ ہمارے علاوہ اس شہر کو کوئی نہیں چلا سکتا۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں ایم کیو ایم پاکستان نے بڑے سے بڑے فیصلے کئے ہیں حال ہی میں جو کچھ فیصلے کئے گئے جس نے کئے اسکے لئے بھی فیصلہ کرنا مشکل تھا اور جس نے سنا اسکے لئے بھی مشکل تھا ان فیصلوں پر اندیشوں کا اظہار کرنا سب کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے مضبوط اور تناور درخت کی شکل میں موجود ہے،آپ لوگ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے جھوٹے،منفی پروپیگنڈہ اور کردار کشی کے باوجود کارکنان اور عوام ایم کیو ایم سے جڑے ر ہیں اور سچ اور حقیقت کو عوام تک پہنچائیں اور ساتھ ہی ساتھ سی او سی کے ذمہ داران ٹان کے روزانہ کی بنیادوں پر دورے کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کریں اور عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں بڑھتی جا رہی ہیں مشترکہ فیصلہ جمہوریت کا حسن کہلاتا ہے پارٹی کا جب مشترکہ فیصلہ ہوجائے تو ذمہ داران و کارکنان کو کھلے دل کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے ٹاپ لیڈر شپ کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں کہ وہ ذمہ داران و کارکنان کو دیوار کے پیچھے چھپے ہوئے فیصلوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 3کارکنان کی لاشیں دیکھ کر سب کو دکھ اور افسوس ہوا اور دل خون کے آنسوں رویا اس سلسلے میں کل وفاقی وزیر داخلہ ایم کیو ایم پاکستان کے مزکرز تشریف لا رہے ہیں 2013سے لیکر آج تک ہونے والے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتا افراد کے معاملے پر بھی بات کی جائیگی اور کل لاپتا افراد کے لواحقین بھی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کرینگے اور اپنے مسائل سے آگاہ کرینگے۔
خالد مقبول صدیقی

مزیدخبریں