کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ طارق چانڈیو، ڈائریکٹر حماد این ڈی خان اور ڈائریکٹر ڈی ایم توقیر عباس ودیگر کے ہمراہ ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے سچل گوٹھ میں آءڈی پیز کے لئے قائم کیمپس کے معائنے کے دوران ان کا خیر مقدم کیا بعد ازاں اینڈریو شوفر نے کیمپ کا معائنہ کیا اور ازخود بے گھر افراد سے بات کی اور کہا کہ دورے کا مقصد براہ راست مسائل سننا ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ سیلاب متاثرین کی کیا کیا ضروریات ہیں انہوں نے سیلاب متاثرین سے جانی ومالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ پریشانی کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے جس کیلئے پاکستان میں سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ طارق چانڈیو نے انہیں ضلع شرقی میں قائم آءڈی پیز کیمپس کی تفصیلات اور ان کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا اور ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی اشتراک ہمیشہ معاون ثابت ہوتا ہے، سیلاب متاثرین اپنے گھروں سے دور ہیں اور مشکل کا شکار ہیں ایسے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی مدد کرنا قابل احترام عمل ہے۔
رحمت اللہ شیخ
ڈپٹی چیف مشن اینڈریو شوفر کا سچل گوٹھ میں کیمپوں کا معائنہ
Sep 21, 2022