کرمولانافضل الرحمن نے آئی ایم ایف غلامی کا اقرارکرلیا‘ ابوالخیرمحمدزبیر


اچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ شکارپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے خود اقرار کرلیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ہاتھی نے ہمیں گلے سے پکڑا ہوا ہے اور ہمارے مدرسوں اور اسٹیبلشمنٹ کے مالک بھی وہ ہی ہیں اس اقرار کے بعد پوری قوم پی ڈی ایم کے سربراہ سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتی ہے کہ آپ آئی ایم ایف کی اس غلامی سے ملک و قوم کو نجات نہیں دلا سکتے تو آپ نے پھر زمام اقتدار کیوں سنبھالاتھااور ستم بالا ئے ستم یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکلے کیلئے کوئی حکمت عملی اختیار کرنے کے بجائے مزید اس سے قرض لیکر اس کے شکنجے کو مزید مضبوط کرنے اور گلے کے پھندے کو مزید تنگ کرنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں پوری قوم اس انتظار میں تھی کہ مولانا کی جماعت مذہبی ہونے کے باعث شریعت کورٹ کے فیصلے پر ملک سے سود ختم کرنے کے حکم پر عملدرآمدکرکے آئی ایم ایف سے نجات کی کوئی راہ نکالے گی لیکن افسوس مولانا کی حکومت سود جاری رکھنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کر کے قرآن کے ارشاد کے مطابق اللہ سے جنگ کررہی ہے پھر کیوں شکایت کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے گلے سے پکڑا ہوا ہے اور ہمارے مالک بن گئے ہیں اللہ سے جنگ کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ 
 ابوالخیرمحمدزبیر

ای پیپر دی نیشن