پاکستان کے استحکام کےلئے شہداءکے مشن پر گامزن رہینگے،ثروت اعجاز قادری 


 کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے حق وسچ کا پرچم بلند رکھا اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے ،ملک میں انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کےلئے فرنٹ میں کا کردار ادا کیا،مذہبی فرقہ واریت اور انتشار کو روکنے کےلئے ان چہروں کو بے نقاب کیا جو خودساختہ مذہب کے نام پر ملک کو کمزور کررہے تھے ،شہید محمد سلیم قادری دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کےلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے ،دہشتگردوں نے بلدیہ ٹاﺅن میں نماز جمعہ پڑھانے کےلئے جاتے ہوئے گھات لگا کرمحمد سلیم قادری اور ان کے رفقاءکو شہید کردیا ،پاکستان سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے ،آپریشن راہ نجات ،آپریشن ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کی اور عوام میں شعور اجاگر کیا کہ دہشتگرد ملک کی سلامتی کےلئے خطرہ ہیںاوران کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،شہید سلیم قادری کی جرا¿ت وبہادی اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام تعمیر وترقی اور خوشحالی کےلئے اپنے شہداءکے مشن پر گامزن رہینگے،ملک سیلاب کی تباہ کاری کار شکار ہے متاثرین خوراک وادویات کےلئے حکمرانوں اور عوام کو مدد کےلئے پکار رہے ہیں ،حکومت بیرونی امداد متاثرین تک پہنچانے اور ان کے گھر بنانے کےلئے اسپیڈلی طور پرکام کو یقینی بنائے ،انہوں کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کےلیے یکجا ہوکر اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے،حکومت کو متاثرین کی خدمت کےلئے رضاکار دینے کو تیار ہیں ،حکومت متاثرین کی زندگی معمول پر لانے کےلئے فوری وعملی اقدامات کرئے بھرپور ساتھ دینگے۔
ثروت اعجاز قادری 

ای پیپر دی نیشن