معذور معاشرے کا حصہ ہیں‘ نظرانداز نہ کیا جائے‘ راشد خلجی


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے کہا ہے کہ معذورین کی فلاح و بہبود کے لئے قوانین موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر عملدرآمدکیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعان سے تنظیم فلاح وبہبود برائے معذورین کی جانب سے بھائی خان چاڑی پر معذور افراد کی فلاح وبہبود کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آگاہی سیمنار میں تنظیم فلاح وبہبود برائے معذورین کے صدر عمران اختر،کوآرڈینٹر مدثر خان،بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ،جنرل سیکریٹری محمدیاسین آرائیں،سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان،نائب صدر شاہد راجپوت،جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر،کوآرڈینٹر انیق راجپوت،ایسوسی ایٹ سیکریٹری ہارون بھائی،آرائیں ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر عدنان آرائیں،علامہ حافظ قاری اللہ بخش چانڈیو،سہیل احمد شیخ،نعیم احمد کے علاوہ معذورین وشہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی،راشد خلجی نے مذید کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کو معذور نہ کہا جائے بلکہ ان کو اسپیشل پرسن کہ کر مخاطب کیا جائے،کوآرڈینٹر مدثر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمنار کا مقصد معذورین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے جب تک ان کو اپنے حقوق سے متعلق آگاہی نہیں ہوگی تو یہ کیسے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکرینگے،انہوں نے بتایا کہ معذورین کا سرکاری و نجی اداروں میں نوکری کا کوٹہ پانچ فیصد،انکے بچوں کے لئے پرائیوٹ تعلیمی اداروں،ریلوے ودیگر سفری سہولیات میں 50فیصد کنسکشن ہے،انہوں نے مذید کہا کہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے معذوری کا سرٹیفکٹ اور اسپیشل شناختی کارڈ ضرور بنوائیں اس سلسلے میں ہماری تنظیم آپ سے ہر ممکین تعاﺅن کرئیگی،بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمارا تعاﺅن ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا،بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمدیاسین آرائیں نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر معذور افراد کے فلا ح وبہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے مذید کہا کہ معذور افراد کے فلاح وبہبود کے موجودہ قوانین کی آگاہی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی سیمنار منعقد کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن