نواسہ ر سو ل کو کربلاءواقعہ کے متعلق سب کچھ معلوم تھا :خاور شفقت


ملتان( سماجی رپورٹر ) نواسہ ر سو ل کو کربلاءمیں رونما ہونے والے واقعہ کے متعلق سب کچھ معلوم تھا ، شہادت کی خبر کو پہنچانے اور ظلم و ستم کا پردہ چاک کرنے کی خاطر حضرت زینب ؓکا انتخاب طے شدہ امرربی تھا بنت علی نے یہ فریضہ سر انجام دینے میں کمال حکمت، صبرکا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کربلا ءکو زندہ رکھا یہ بات تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز نے اصغر علی قریشی ہاشمی کی رہائشگاہ باب القریش العطاء کالونی میں شہدائے کربلاءکے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ مجلس عزا میں شریک عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی مجلس عزا سے امیر حمزہ غلام کاظم، ضرغام کھچی، علی اصغر رضوی رفاقت حسین لنگا ہ نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد عباس قریشی ہاشمی، مرید حسین،زوار عمران حسین،محمد آصف جھمٹ مخدوم سید صدر الدین گیلانی، ڈاکٹرحسنین رضا،سید مظہرعباس ایڈووکیٹ، شوکت علی قریشی ہاشمی، شاہ زیب حسن بلوچ،فیاض خان شریک تھے اختتام مجلس پر ماتم داری اور نوحہ خوانی کی گئی مخدوم سید علی مہدی شمسی سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس نے استحکام پاکستان اور امن و سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن