بیت المال کیطرف سے مظفرگڑھ کی25 مستحق بیواوں اور معذور افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم

Sep 21, 2022


کوٹ ادو،ماہڑہ شہر(خبرنگار،نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب، بیوہ خواتین، بے سہارا خواتین، یتیم اور معذور افراد کی عمومی امداد، تعلیم، طبی علاج اور بحالی کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے،اس منصوبہ کا مقصد غریب افراد کی فوری مدد کرناہے،ان خیالات کا اظہارمظفرگڑھ کے25 مستحق بیواوں اور معذور افراد میں 20/20ہزار روپے کے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے معظم خان اور ریاض شاہ کے ہمراہ چیک لینے والوں کو تاکید کی وہ کسی بھی بنک میں جا کر اپنا اکاونٹ کھلوائیں اور امداد کی رقم وصول کرلیں۔

مزیدخبریں