آٹے کا بحران، قوم گہری  تشویش میں مبتلا :شاہدہ احمد


خانیوال(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ہے منہگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے گئے، آٹے کا خوفناک بحران پوری قوم گہری تشویش میں مبتلا ہے جبکہ حکمران نیب قوانین میں ترمیم کر کے اپنے دامن کو صاف کرنا چاہتے ہیں وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات کے لیے ملک وقوم انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں عمران خان ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے اس انقلاب کو پر امن راستہ دینا چاہتے ہیں عام انتخابات عمران خان کی نہیں ملک و قوم کی ضرورت ہے جس قدر تاخیر ہو گی مسائل مزید سنگین ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن