ملتان ( جنرل رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاویداختر، جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، سنیئرنائب صدرحاجی ندیم قریشی، نائب صدر اکمل خان بلوچ، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،ملتان کے نائب صدر ناصر چوہان،سورج میانی کے صدر کفایت صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لیکن موجود حکومت نے کمی نہ کرکے پا بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام پر ظلم کی انتہا کردی گئی ، جس کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان نے لاکھوں چھوٹے تاجروں اور سفید پوش طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچا دی ہے رہی سہی کسر مہنگی ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے عام شہری میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بازاروں میں ویرانی کا سماں ہے نت نئے ٹیکسوں نے کمرتوڑکے رکھ دی اب حالات یہ ہوگئے ہیں کہ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی بجائے انہیں دکانوں پر کام کاج کرانے پر مجبور ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا مقتدر حلقوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے
اور وہ آ پس میں دست و گریباں ہیں اور غریب عوام کی حالت سیلاب زدگان سے کم نہیں ہے جس کی وجہ سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آ نے والے دنوں میں نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہاں بھی قیمتوں میں کمی کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔
مہنگائی سے بازارویران،مقتدر حلقے بے فکر ہیں:تاجر رہنما
Sep 21, 2022