خانیوال (نمائندہ خصوصی) ماہر تعلیم جنوبی پنجاب محمد راشد انورنے کبیروالا پبلک سکول میں پرنسپل کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے پہلے بیکن ہال پنجاب دانش سکول، DPS سردار کوڑا خان پبلک سیکنڈری سکول, رینجرز پبلک سکول اینڈ کالج میں بطور پرنسپل فرائض سرانجام دے چکے ہیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر ٹرینر کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔