منی لانڈرنگ‘ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس‘ شہباز شریف‘ حمزہ حاضری معافی منظور


لاہور (خبر نگار) شہباز شریف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور، آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گیا۔ احتساب عدالت نمبر نو کے جج نے کیس پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اہم ملکی معاملات کے سلسلے میں بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔ بیرون ملک دوروں پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست میں کہا گیا حمزہ شہباز شریف کے کمر میں تکلیف ہے۔ عدالت نے سماعت 04 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن