وزیر خزانہ خیبر پی  کے کو فون کال معا ملہ، شو کت ترین آج ایف آئی اے طلب


اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے +این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنے کی کال کرنے کے معاملے پر (آج) بدھ کوطلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیا گیا ۔ شوکت ترین کو وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کرنے پر طلب کیا گیا ۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔خیال رہے کہ شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال کرکے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی اشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان سالوںکو کہ یہ ہمارے سے 'آرم کوشننگ'کرکے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پیسے لے لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...