پشاور (بیورو رپورٹ) لاہور کے بعد پشاور میں بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور 2 وفاقی وزراء کے خلاف تھانہ رحمان بابا میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی وی کے 4 افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا میں سیاسی کشیدگی میں ایف آئی آرکے اندراج میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، پی ٹی وی کے چار افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کے دس دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ چودہ ستمبرکو پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی جو کہ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور میاں جاوید الطیف کی ایماء پر چلایا گیا اور پی ٹی وی کے حکام نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تقاریر سیاق و سباق سے ہٹا کر چلائی اس سے قبل لاہور میں بھی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے خلاف پشاور میں بھی دہشتگری کے مقدمے درج
Sep 21, 2022