پارک لین ریفرنس‘ احتساب عدالت کے دائرہ اختیار پر زرداری کی درخواست  کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

Sep 21, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سابق صدر زرداری کی جانب سے پارک لین وغیرہ ریفرنسز میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی۔ زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل اسد عباسی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عملدرآمد بنچ احکامات کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، جس پر عدالت نے سماعت27 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں