لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ انگلش قائم مقام کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے 7وکٹوں پر 158رنز بنائے ۔ پاکستان کی طر ف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگزکا آغاز کیا ۔ اوپنرز نے 9.3اوورز میں 85رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز ناکام رہے اور اچھا ہدف نہ بناسکے ۔ محمد رضوان 68رنز بناکر نمایاں رہے ۔ بابر اعظم 31‘حیدر علی 11‘ڈیبیوکرنے والے شان مسعود 7‘افتخار احمد28‘محمد نواز 4‘نسیم شاہ صفر پرآئوٹ ہوئے ۔ خوش دل شاہ سات گیندوں پر پانچ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ لیوک ووڈ نے تین ‘عادل رشید نے دو جبکہ سیم کیورن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ نے 159رنز کا ہدف19.2اوورز میں 4وکٹوںپرپوراکرلیا۔ فل سالٹ 10‘الیکس ہیلز 53‘ڈیوڈ میلان 20‘بین ڈکٹ 21رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ہیری بروک25گیندوںپر 42اور معین علی سات رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ عثمان قادر نے دو ‘شاہ نواز دھانی اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔لیوک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیرز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ‘انگلینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی 6وکٹوں سے جیت لیا
Sep 21, 2022