فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے تعلیمی اور سپورٹس سرگرمیوں میں ٹاپ پرفارمنس کے حامل طالب علم کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اقبال سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس اقدام کا فیصلہ عمدہ کارکردگی کے حامل طالب علم کی حوصلہ افزائی کےلئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے رواں مالی سال کے لئے سکول وجنرل سپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دی اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام آئندہ سال جون تک بوائز اور گرلز کے مختلف کھیلوں کے الگ الگ 25/25 ٹورنامنٹس منعقد ہونگے جبکہ فیصل آباد تین قومی اور تین صوبائی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں فروری اور مارچ کے ماہ میں سکولز میں ایونٹس نہیں رکھے جائیں گے تاکہ طالب علم یکسوئی کے ساتھ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دو فیصد بجٹ سپورٹس کے لئے مختص کیا ہے۔
ڈی سی