لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی طرف سے سندھ کے متاثرین سیلاب کے لیے 10ٹن کا ریلیف پیکج گزشتہ روز لاہور سے بذریعہ خیبر میل روہڑی روانہ کیا ۔پاکستان ریلوے کے تعاون سے خیبر میل کے ذریعے آٹا،ادویات، پانی،نئے کپڑے، جوتے، رضائیاں اور راشن پیکس کے علاوہ 1000ترپالیں،300واٹر پروف ٹینٹ اور مختلف دالوں کے پیکٹ اور بھنے چنوں کی بوریاں بھی بھیجی گئیں۔ریلیف پیکج میں اوکاڑہ،ساہیوال،شیخوپورہ،فیصل آبادسٹی،جہلم اور دیگر اضلاع کے علاؤہ پی ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی طرف سے بھی متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کے تحائف بھی شامل تھے۔