پریس کلب کے وفد کی سردار ہاشم علی کو امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کاتاحیات چیئرمین بننے پر مبارکباد 

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) سٹی پریس کلب نارنگ کے وفد نے سردار ہاشم علی مان کو امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کاتاحیات چیئرمین بننے پر مبارکباد دی ہارپہنائے وفد میں چیئرمین سٹی پریس کلب نارنگ شاہد یوسف‘ جنرل سیکرٹری میاں معظم نواز‘ انفارمیشن سیکرٹری محمد صاحب‘ ممبر اعظم علی باجوہ اور مجاہد ختم نبوت قاری خالد چشتی شامل تھے اس موقع پر سردار ہاشم علی مان نے گفتگوکرتے کہا کہ ٹرانس جینڈرز بل اسلام مخالف ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوری واپس لیاجائے ملک میں اس قانون کا نفاذ اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن