کاہنہ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما راؤشہاب الدین نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست کر رہی ہے ۔عمران نیازی کے جلسے ،جلوسوں سے انقلاب نہیں آنے والا بلکہ عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ضرورہو رہا ہے ۔ملکی حالات کے ذمہ دار سابقہ کرپٹ حکمران ہیں۔اربوں کے قرضے لینے کے باوجود ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا نہ کر سکے ۔