شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاک فوج کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں فوج کو عسکری لحاظ سے طاقتور بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری خالق عزیز مت ورک اور چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنے والے نادان دوست ہمارے فطری دشمن بھارت سے بدتر ہیں،ان کامحاسبہ ضروری ہے کسی کو سانحات پرسیاست اورخودساختہ تبصروں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔