لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وکیل اور سینئر قانون دان برہان معظم ملک نے کہا کہ آج وکلاء برادری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور میں تاریخی استقبال کریگی ۔ہماری تیاریاں مکمل ہیں ،ملک بھر سے وکلا برادری پاکستان وکلاء کنونشن میں شرکت کریگی اور چیئرمین تحریک انصاف وکلا کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنڈال سجایا گیا ہے ۔